اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد غیر ملکی سازش کا نتیجہ ہے تاہم ایسی کسی سازش کے ثبوت تاحال دستیاب نہیں ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ایک مقامی انگریزی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا کہ بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے جبکہ وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ دھمکی آمیز خط ہی بیرونی سازش کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔مشیر قومی سلامتی کا الوداعی پیغام