عدم اعتماد، استعفے یا کوئی نیا سرپرائز، پوری قوم کو آج عمران خان کے فیصلے کا انتظار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدم اعتماد، استعفے یا کوئی نیا سرپرائز، پوری قوم کو آج عمران خان کے فیصلے کا انتظار
عدم اعتماد، استعفے یا کوئی نیا سرپرائز، پوری قوم کو آج عمران خان کے فیصلے کا انتظار

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر آخر گیند تک مقابلہ کرنے اور آج بلائے جانیوالے خصوصی اجلاس وقوم سے خطاب کے حوالے سے ملک بھر میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوجائیں اور اپوزیشن کو حکومت بنانے سے روکنے کیلئے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی زیر غور ہے تاہم 3 اپریل کی طرح کوئی نیا سرپرائز بھی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی، عامر لیاقت

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کی قانونی حیثیت اور صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوآئین کے منافی قرار دیا تھا۔

فیصلے میں وفاقی کابینہ عہدوں پربحال، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنا بھی غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد زیرالتوا رہے گی، اسمبلیاں توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی پرانی پوزیشن پر بحال کی جائیگی۔

Related Posts