اسلام آباد :قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل،15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا،وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق 152 ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی ۔
وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 95-A کے تحت تحریک عدم اعتماد دائر کی جائے گی۔اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب پیش ہوگی؟