کھلاڑیوں اور متعلقہ اسٹاف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،کامران اکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھلاڑیوں اور متعلقہ اسٹاف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،کامران اکمل
کھلاڑیوں اور متعلقہ اسٹاف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،کامران اکمل

لاہور:وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ میری قومی ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سلیکشن کمیٹی ہی بتاسکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر اور جارحانہ بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ سیزن تاخیر کا شکار تو نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے تو پی سی بی کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور متعلقہ اسٹاف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، کورونا وائرس کے سخت ایس او پیز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ہونا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ انگلینڈ نے مشکل حالات میں انٹر نیشنل کرکٹ کروائی ہے، وہاں ڈومیسٹک سیزن بھی جا ری ہے، ہمیں ان سے رہنمائی لینی چاہیے اور اسی طرح ہمیں بھی کرکٹ کا آغاز کرنا چاہیے۔

کامران اکمل کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے باقی ماندہ میچز کا انعقاد ہونا چاہیے، کسی ایک ٹیم کو اس وقت چمپئن بنانے کا فیصلہ کرنا زیادتی ہو گی، باقی تین ٹیموں نے بھی ایک ماہ بڑی محنت کی ہے اس لیے سب کو یکساں موقع ملنا چاہیے اور باقی میچز پلے آف سے ہی ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو ونڈو خالی ہے، ایشیا کپ بھی نہیں ہو رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نہیں ہو رہا اس لیے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو سکتا ہے، آئی پی ایل کے لیے غیر ملکی کھلاڑی آسکتے ہیں تو پی ایس ایل کے لیے کیوں نہیں آ سکتے؟

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بھی کنٹرول میں ہے، باقی میچز پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ میرے خیال میں ڈومیسٹک کرکٹ مکمل ایس او پیز کے ساتھ شروع کی جائے اور پھر اس کو سامنے رکھتے ہو ئے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے۔

Related Posts