وزیراعظم کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی اورخزانہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے۔کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے 4 سال میں ہونے والی کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پرمنفی اثر ڈالا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دورکی طرح فعال کیا جائے اورملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں پانی کا بحران، ارسا طے شدہ حصہ دینے میں ناکام ہے۔شرجیل میمن

وزیراعظم نے اعلی تعلیم کو عالمی معیار پراستوار کرنے والے پروگزامز کی تعداد میں اضافے اوراساتذہ اور طلبا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

قبل ازیں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کی فعال ووٹنگ ریاست پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت کو تقویت ملی ہے۔ پولنگ میں عوام کی فعال شرکت ریاستی اداروں پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریاستی اداروں پر اعتماد ہے کہ وہ انہیں سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ووٹنگ کے عمل کو محفوظ بنائیں گے۔ میں انتخابات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔ 

Related Posts