گھروں کیلئے قرض لینے والوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے: وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھروں کیلئے قرض لینے والوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے: وزیراعظم گھروں کیلئے قرض لینے والوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے: وزیراعظم
گھروں کیلئے قرض لینے والوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گھر کیلئے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضے لینے والوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد بے گھر لوگوں کیلئے اپنی چھت مہیا کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر شہباز گِل اور سید ذوالفقار بخاری بھی شریک تھے۔

متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار، چاروں صوبوں سے چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں، نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بجلی کنکشنز کے این او سیز اور منظوری کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس بات کو لازمی یقینی بنایا جائے کہ گھروں کیلئے قرض کے خواہشمند شہریوں کو آسانیاں اور سہولتیں مہیا ہوں۔شہریوں پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، اس کے علاوہ مختلف یوٹیلیٹی سروسز کیلئے منظوریوں کے طویل مراحل کو آسان بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ہر سہولت مہیا کی جائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا کوئی معاملہ زیرغور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Related Posts