نثار کھوڑونااہل ہونے کے باوجود سرکاری مراعات حاصل کررہے ہیں، ارسلان تاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نثار کھوڑونااہل ہونے کے باوجود سرکاری مراعات حاصل کررہے ہیں، ارسلان تاج
نثار کھوڑونااہل ہونے کے باوجود سرکاری مراعات حاصل کررہے ہیں، ارسلان تاج

کراچی: پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نثار کھوڑونااہل ہونے کے باوجود سرکاری مراعات حاصل کررہے ہیں۔

ارسلان تاج نے کہا کہ نثار کھوڑو کے چیئرمین اور ایان علی کا بل ایک ہی جعلی اکاؤنٹ سے ادا ہوتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جو صدقے کے بکرے بھی حرام کے پیسوں سے دیں وہ دوسروں پر تنقید کرتے اچھے نہیں لگتے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی نے صوبے میں 18 ویں ترمیم کے نام پر آمرانہ نظام قائم کیا ہوا ہے، پی پی جعلی وصیت جعلی اکاؤنٹ اور جعلی جمہوریت والی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمرانہ سوچ رکھنے والی جماعت جمہوری نظام پر تقاریر کرتے اچھی نہیں لگتی،وزیر اعلیٰ سندھ ہمت کریں اور اپنے مشیروں معاونین کے اثاثے عوام کے سامنے لائیں۔

ارسلان تاج نے مزید کہا کہ 12 سالہ دور حکومت آمریت سے بھی بدتر بن چکا ہے،وفاق پر لازم ہوچکا ہے کہ وہ صوبہ سندھ کے لیے اقدامات کرے۔

Related Posts