کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد میں نو مقامات کو سیل کرنیکا فیصلہ، فوج طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army Troops arrived in Karachi to help the NDMA

اسلام آباد : مقامی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں نو مقامات کو سیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد میں اب تک 385 اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے 3544 کیسزدرج ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد حکومت نے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے میں مدد کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی نفری کو طلب کرلیا ہے جبکہ رہائشیوں کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں 82 اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز85ہزار264 تک پہنچ چکے ہیں۔ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1770 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز پر عمل، پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، وزیرِ اعلیٰ کا سخت ایکشن کا اعلان

وبائی مرض سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، اس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں جبکہ اسلام آباد میں اب تک 385 اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے 3544 کیسزدرج ہیں۔

Related Posts