کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 9 پروازیں تکنیکی اور دیگرمسائل کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔
یہ پروازیں جمعہ کے روز متاثر ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 504 اور ای آر 502 بھی معطل رہیں۔
اسی طرح ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 125 اورپی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
مزید برآں ایئر بلیو کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد شام 4 بجے روانہ ہوگی جبکہ امارات ایئر لائن کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 609 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے 370 اور ایئر چائنا کی کراچی سے بیجنگ جانے والی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ کر دی گئی۔