پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ کبھی کبھی محرومی بھی اللہ کی رحمت کا اظہار ہوتی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میں جو چاہتی تھی، اس کی بجائے ہمیشہ اللہ نے وہ دیا جس کی مجھے ضرورت تھی۔ اس کیلئے اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔
انسٹاگرام پیغام میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ کبھی کبھی جو کچھ اللہ تعالیٰ دیتا ہے، نعمت اس میں نہیں بلکہ اس میں ہوتی ہے جس سے وہ محروم کردے۔
نمرہ خان انسٹا گرام پر مداحوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھانے میں مصروف
نمرہ اور منزہ عارف کو ڈرامے میں اداکاری کا معاوضہ نہ دئیے جانیکا انکشاف