کراچی، سعود آباد سے لاپتہ نمرہ کاظمی نے بھی پنجاب جا کر نکاح کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ کا نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ کا نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم

کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ نمرہ نے بھی دعا زہرہ کی طرح پنجاب جا کر نکاح کر لیا۔ نمرہ کاظمی نے ڈیرہ غازی خان میں نجیب شاہ رخ سے نکاح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روز میں دو لڑکیوں کے پنجاب جا کر نکاح کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ نمرہ کاظمی کا نکاح نامی اور عدالتی دستاویزات بھی منظرِ عام پر آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے مل گئی، لڑکی اپنی مرضی سے لاہور گئی ، نکاح بھی کرلیا

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ سے نکاح کرنے والے لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے۔

 ملیر سے 10 روز قبل لاپتہ 14 سالہ کمسن لڑکی دعا زہرہ آج لاہور سے مل گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی پولیس دعا زہرہ کے معاملے پر آپس میں رابطے میں ہیں۔

قبل ازیں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا زہرہ اغواء نہیں ہوئیں بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کی مبینہ والدہ کی ویڈیو بھی زیرِ گردش ہے جس میں دعا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں کئی روز سے سو نہیں سکی۔

 

Related Posts