نائجیریا کا کرپٹو کرنسیوں کو تسلیم کرنیکا فیصلہ، جلد بل پاس کیا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائجیریا کا کرپٹو کرنسیوں کو تسلیم کرنیکا فیصلہ، جلد بل پاس کیا جائیگا
نائجیریا کا کرپٹو کرنسیوں کو تسلیم کرنیکا فیصلہ، جلد بل پاس کیا جائیگا

نائجیریا نے دنیا بھر میں مقبول ہوتی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلد منظوری کا بل پاس کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی حکومت جلد ہی ایک قانون پاس کرے گی جس میں بٹ کوائن کے استعمال کو تسلیم کیا جائے گا۔ اس قانون کے پاس ہونے کے بعد سرمایہ کے طور پر کرپٹو کرنسی اور دیگر ڈیجیٹل فنڈز کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ فروری 2021 میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں سینٹرل بینک آف نائجیریا نے ملک میں کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور بینکوں کو حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے فرد کا اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں جو ڈیجیٹل کرنسیاں استعمال کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

او ای سی ڈی مالیاتی نظام پر کرپٹو کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے متحرک

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی صورتحال پر نظر رکھنے والے اہم عالمی ادارے مالیاتی استحکام بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں سے بینک جیسا سلوک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں کیلئے عالمی قواعد وضوابط کی ایک ٹائم لائن طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بورڈ عالمی کرپٹو ریگولیشن پر اپنی پہلی سفارشات کو نافذ العمل بنائے گا۔

یہ اقدام ہائی پروفائل کرپٹو کمپنی کی تباہی کے 1 سال بعد کرپٹو سرگرمیوں کو منظم اور محدود کرنے کیلئے مضبوط پالیسی کا حصہ ہے تاہم جس چیز کو زیادہ تر پالیسی سازوں کوسمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے وہ کرپٹو کمپنیوں کو الزام دینا ہے۔

Related Posts