شو کے دوران غلطی سے بیٹی کی سہیلی کے کپڑے پہننے پرافسوس ہے۔ندا یاسر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شو کے دوران غلطی سے بیٹی کی سہیلی کے کپڑے پہننے پرافسوس ہے۔ندا یاسر
شو کے دوران غلطی سے بیٹی کی سہیلی کے کپڑے پہننے پرافسوس ہے۔ندا یاسر

مشہورومعروف مارننگ شو کی ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے شو کے دوران غلطی سے اپنی بیٹی کی سہیلی کا جوڑا پہن کر آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ندا یاسر نے کہا کہ میرے گھر پر ایک واضح جگہ بنی ہوئی ہے جہاں میری ٹیم میرے تمام ڈیزائنر ڈریسز رکھتی ہے اور میں شو کے دوران یہ کپڑے پہنتی ہوں۔ پھر ڈیزائنر کا نام شو کے ناظرین کو بتایا جاتا ہے۔

ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ کل میں نے ایک کالے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا لیکن مجھے یا میری ٹیم کو یہ پتہ نہیں تھا کہ اس جوڑے کے ڈیزائنر کا نام کیا ہے اور ٹی وی شو کے دوران ہم نے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔

معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا کہ میری ٹیم نے مجھے تجویز دی کہ انسٹا گرام پر اس جوڑے کی تصویر پوسٹ کرکے ڈیزائنر کا نام پوچھا جائے لیکن جب میں نے تصویر پوسٹ کی تو مجھے بتایا گیا کہ میں اپنا کافی وزن کم کرچکی ہوں۔

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا کہ مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ میں اس کالے جوڑے میں کافی خوبصورت لگ رہی تھی لیکن کسی نے ڈیزائنر کا نام نہیں بتایا۔ اگلے ہی لمحے میری بیٹی آئی اور پوچھا کہ آپ نے شو میں کون سا لباس پہن لیا تھا؟

میزبان ندا یاسر نے کہا کہ میں نے اسے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس لباس کے ڈیزائنر کا کیا نام ہے۔ پھر میری بیٹی نے بتایا کہ یہ اس کی دوست کے کپڑے تھے جو اس نے شادی کے موقعے پر سہیلی سے ادھار لیے تھے۔

اتفاق سے ندا یاسر کی بیٹی کے کپڑے گم ہو کر ندا یاسر کے وارڈ روب میں پہنچ گئے۔ معروف ٹی وی میزبان کا کہنا ہے کہ میں اتنی شرمندہ ہوئی کہ میں نے اپنی بیٹی کی سہیلی کا لباس پہن لیا تھا؟ لیکن خوشی بھی ہوئی کہ ایک بچی کا لباس مجھے پورا آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹرز کی نافرمانی کے باعث متعدد فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔نرگس فخری

Related Posts