اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے غیر آئینی این ایف سی کمیشن بنایا جس سے ملک میں نیا پنڈورہ باکس کھل گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے غیر آئینی این ایف سی کمیشن بنایا جس سے ملک میں نیا پنڈورہ باکس کھل گیا اور اس بات پر سندھ اور بلوچستان کے نمائندے احتجاج کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران ملک کو متحد کرنے کی بجائے نت نئے محاذ کھولے جا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی بجائے نت نئے محاذ کھول کر قوم کو تقسیم کر رہی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی کو چھوٹے صوبوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔
حکومت کی طرف سے غیر آئینی NFC کمیشن بنا کر ملک میں نیا پینڈورہ بکس کھول دیا ہے- سندھ، بلوچستان کے نمائندے احتجاج کر رہے ہیں- کرونا بحران میں ملک کو متحد کرنے کی بجائے نت نئے محاذ کھول کر قوم کو تقسیم کیا جا رہا ہے- چھوٹے صوبوں کے حق پہ کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 15, 2020