برازیلیا: برازیل کے فٹبالر نیمار نے اپنے آبائی ملک میں ناول کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دنیا کے تیسرے سب سے مہنگے فٹ بالر نے اس رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کو دیا اور اس کا باقی حصہ لوسیانوہک کو دیا ہے۔
لوسیانو ہک جنہیں برازیل کے 2022 کے صدارتی انتخابات میں ممکنہ امیدوار کے طور پر شامل کیا گیا ہے انہوں نے ریو ڈی جنیرو کے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لئے اپنا فنڈ شروع کیا۔
نیمار نے اپنے کلب کے ساتھی کھلاڑی کِلیان ایمبپے کی تقلید کرتے ہوئے متاثرین کیلئے عطیہ کیا جنھوں نے گذشتہ ماہ کوویڈ 19 کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ایک فرانسیسی چیریٹی کو بڑی رقم دی تھی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی عالمی وباء اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تکلیف دہ تاریخ