برازیل سے تعلق رکھنے والے اور سعودی فٹبال کلب الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس خوشی کی خبر کو انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔
بین الاقومی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فٹ بال کلب الہلال کے اسٹار فٹبالر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیمار اور ان کی دوست نے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے ہیں۔
نیمار نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتا ہوں اور بچی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہماری ”ماوی“ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے۔
دہشتگرد گروپ کی وزیراعظم مودی اور پاک بھارت میچ والے اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔