آئندہ برس ہونے والا حج کورونا ایس اوپیز کے باعث مہنگا ہوسکتا ہے،نور الحق قادری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری
پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری

کراچی:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ممکن ہوا تو تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین لگا کر سعودی عرب بھیجا جائے گا جس کے باعث آئندہ برس ہونے والا حج کورونا ایس اوپیز کے باعث مہنگا ہوسکتا ہے۔

سینیٹ میں اکثریت کے لیے ہمارا بس چلے تو دسمبر میں ہی الیکشن کروا دیں، مولانا جن کو لیڈ کررہے ہیں وہ انکے شایان شان نہیں ہے دھرنوں کا تجربہ صرف عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ہے۔

سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے جلدی الیکشن چاہتے ہیں آج کی مہنگائی گزشتہ ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کی وجہ سے ہے، اپوزیشن اسلام آباد میں دھرنا نہیں دے سکتی، کرائے کے لوگ سردی کی راتوں میں اسلام آباد میں نہیں رکیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حاجی کیمپ کراچی میں حج کانفرنس اور کراچی میں حج آرگنائزر گروپ کے ساتھ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیرنورالحق قادری نے کہاکہ 2020 کا حج کرونا کی نظر ہوگیا،2021 کے بارے میں سعودی حکام کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ابھی تک کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔

سعودی وزارت کی طرف سے کوئی پیشکش ہوئی تو اس کے بعد حج پالیسی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،سعودی عرب کی جانب سے حتمی فیصلہ اعلی اختیاراتی کونسل کریگی،اس کونسل کے سربراہ سعودی بادشاہ ہیں،حج آرگنائزرز کے ساتھ مشاورت کی ہے عمرہ بھی ایس او پی کے ساتھ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ عمرے میں بتدریج نرمی ہوگی،بھرپور کوشش ہوگی کہ 2021 کا حج پاکستانی حجاج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل کریں سعودی حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت عمرہ کی تو اجازت دے دی گئی ہے۔

تاہم حج پالیسی وضع کرنے میں ابھی کچھ وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے 35 سے 40 روز کا ہی حج ہوتا ہے،سعودی حکام اور ہماری حکومت کی جانب سے بھی اسے کم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ معمول رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال منی کے مقام پر حجاج کرام کو کچھ تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تھا اس بار کوشش کریں گے کہ ان تکالیف کو بھی دور کیا جا سکے۔

منی کے حوالے سے گزشتہ سال کچھ شکایات تھیں حج پالیسی میں ان شکایات کو دور کیا جائے گا،حج کے کرایوں کا تعلق ایئرلائن سے ہے۔

ایس او پی کے ساتھ کرائے بہت بڑھ گئے،کوشش کریں گے کہ کم سے کم کرائے مقرر کرائے جائیں،ایس او پی کے ساتھ حج کرائے زیادہ ہی رہیں گے،شرعی اور مالیاتی نکتہ نظر سے حج سبسڈی پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

ان سوالات کی وجہ سے سبسڈی کم کردی گئی ہے،حج کے لیے ویکسین لازمی ہوئی تو عازمین کو ویکسین کروائیں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ اگر لازمی ہوا تو تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی وجہ سے حج مہنگا ہوسکتا ہے تاہم حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ عازمین کو گزشتہ حج کی طرح مشکلات نہ ہوں۔

Related Posts