آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، الیکشن کمیشن

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، الیکشن کمیشن
آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 47 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

یہ تفصیلات وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے قومی اسمبلی میں سوال و جواب کے اجلاس کے دوران بتائی گئیں۔

2023 کے عام انتخابات پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے انعقاد پر 47 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

اخراجات کو تقسیم کرتے ہوئے جواب میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 4.83 ارب روپے، انتخابی فہرستوں کی چھپائی پر 272 ملین اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور آئی ووٹنگ پر 5.66 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے پر 15 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ایک ہفتہ قبل، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد سے قبل پولنگ سٹیشنوں کا ملک گیر سروے شروع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے حق سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے ضلعی افسران سے مطلوبہ فنڈز کے حوالے سے رپورٹس طلب کر لی ہیں جب کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں کا عمل بھی جاری ہے۔

Related Posts