کراچی،کورونا میں مبتلا اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑنے اور آئی سی یو میں منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،خاندانی ذرائع کے مطابق روبینہ اشرف گھر پر رو بصحت ہیں، اداکارہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئی سی یو منتقلی اور انتقال کی خبریں چلائی جارہی ہیں، جو جھوٹ پر مبنی ہیں۔
روبینہ اشرف کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ خدارا وقت سے پہلے کسی کو نہ ماریں،عابد علی صاحب کے معاملے میں بھی پاکستانیوں نے ایسا ہی کیا تھا، اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ روبینہ اشرف صا حبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔
روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں #RubinaAshraf
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) June 7, 2020
واضح رہے کہ 60 سالہ اداکارہ روبینہ اشرف میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ اداکارہ کو کورونا وائرس کے باعث سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔
Please pray for Rubina Ashraf. May Allah grant her good health and quick recovery pic.twitter.com/CK5jdkSvze
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 7, 2020