کراچی : نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کی وائس چیئرپرسن ہما بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انکی صوبائی حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف عملی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا ہے تعلیمی اداروں کو بروقت بند کرنے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ تھا ۔
آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں طلبا کی درس و تدریس کا عمل آن لائن جاری رہ سکتا ہے۔
نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ نے طلبا کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ایچ۔ ای۔ سی کی ہدایت پرآن لائن کلاسز کا اجرا کردیا ہے۔
اب ہمارے تمام اساتذہ اور طلبا اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
اگر کسی طالب علم یا طالبہ کو کسی قسم کی دقت محسوس ہو بھی رہی ہے تو اس کے لئے بیک اپ میں آئی ٹی کا شعبہ فوری شکایت دور نے لئے موجود ہے۔
مزید پڑھیں: وبائی مرض سے تعلیم کا نقصان روکا جائے