امریکا، نو منتخب صدر نے وزیرِ خارجہ منتخب کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ ناراض

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، نو منتخب صدر نے وزیرِ خارجہ منتخب کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ ناراض
امریکا، نو منتخب صدر نے وزیرِ خارجہ منتخب کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ ناراض

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے نئی حکومت کیلئے انتھونی بلینکن کو  وزیرِ خارجہ کے منصب کیلئے منتخب کر لیا،  کابینہ کا اعلان کل کیا جائے گا جس پر سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض نظر آتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتھونی بلینکن قبل ازیں امریکی وزارتِ خارجہ کے سینئر عہدیدار رہے اور خارجہ معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں

عالمی میڈیا کے مطابق انتھونی بلینکن کی خاص مہارت عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بیانیہ اور عمل درآمد ہے۔ قبل ازیں بارک اوباما کے دور میں انتھونی بلینکن نائب وزیرِ خارجہ بھی رہے ہیں۔

جن دنوں جو بائیڈن امریکا کے نائب صدر ہوا کرتے تھے، انتھونی بلینکن نے ان کے ساتھ بھی قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ قبل ازیں جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کیلئے چیف آف اسٹاف بھی منتخب کیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن اقتدار کی کمان سنبھالتے جا رہے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کا اقتدار ریت کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں سے پھسلتا جارہی ہے۔ جوبائیڈن اپنی کابینہ کا اعلان کل کریں گے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ جو بائیڈن کی فتح کو تسلیم کرنے سے تاحال انکاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے آج بھی جو بائیڈن کی فتح کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا۔

اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سوئنگ ریاستوں میں جتنے لوگوں نے ووٹ ڈالے ان سے کہیں زیادہ ووٹ موجود تھے اور بہت بڑی تعداد میں تھے۔ کیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟

انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پولنگ دیکھنے والوں کو روکا گیا، جعلی بیلٹس اور بہت کچھ موجود ہے۔ اگر دھاندلی کے بغیر انتخابات ہوں تو ہم آج بھی جیت سکتے ہیں اور جیتیں گے۔ 

 فوکس نیوز کا 12 روز قبل  کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کے خلاف ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی روایتی حمایت کیلئے انتخابات کے نتائج کو جھٹلانے میں مصروف نظر آئے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا مخالف امیدوار جو بائیڈن کی فتح تسلیم کرنے سے انکار

Related Posts