نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ گریگ بارکلے آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman ICC

دبئی: نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ گریگ بارکلے جنوبی افریقہ کے عمران خان خواجہ کو شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین بن گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سابق سربراہ کو 16 رکنی آئی سی سی بورڈ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت تھی ،انہوں نے 11 ویں ووٹ حاصل کیے تھے۔

جولائی میں ششنانک منوہر کے استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان خواجہ آئی سی سی کے عبوری چیئرمین رہے ۔

گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا چیئرمین بننا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ میں حمایت کے لئے اپنے ساتھی آئی سی سی ڈائریکٹرز کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم کھیل کو آگے بڑھانے کے لئے اکٹھے ہوسکتے ہیں اور عالمی وبائی مرض سے ایک مضبوط پوزیشن میں آکر ترقی کے لئے تیار ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی

ان کا کہنا ہے کہ وہ دو طرفہ بین الاقوامی سیریز کی حفاظت پر زور دیں گے ،بارکلے نے مزید کہا کہ میں کھیل کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ کرنے کے لئے اپنے ممبروں کے ساتھ شراکت میں کام کرنے کا منتظر ہوں۔

گریگ بارکلے آکلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، گریگ بارکلے 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے ڈائریکٹر ہیں اور اس وقت وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ میں نیوزی لینڈ کے نمائندے ہیں تاہم آئی سی سی کی قیادت کے لئے این زیڈ سی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔

Related Posts