سہ ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹس سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہ ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹس سے شکست دیدی
سہ ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹس سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا اہم میچ کیوی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے 18ویں اوور میں 2وکٹس کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 146رنز کا ہدف دیدیا

کیوی اوپنر فن ایلن نے 18 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ ان کو شریف الاسلام کی گیند پر نجم الحسین نے کیچ آؤٹ کیا۔ کپتان کین ولیمسن نے 29 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ ان کا کیچ حسن محمود کی گیند پر تسکین احمد نے پکڑا۔

وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے نے 51 گیندوں پر 70رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گلن فلپس نے بھی 9 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی پہلی وکٹ 24 جبکہ دوسری اور آخری وکٹ 109 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بنگلہ دیشی بولر شریف الاسلام اور حسن محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم نیوزی لینڈ آسانی سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ 

 

Related Posts