ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیمی فائنل میچ جیتنے کیلئے 153رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران نیوزی لینڈ  نے پاکستان کو سیمی فائنل جیتنے کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹس کے نقصان پر152 رنز بنا لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کیوی اوپنر فن ایلن نیوزی لینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 4 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے 38 کے مجموعی اسکور پر چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں 49 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی گلن فلپس کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ کپتان کین ولیمسن شاہین آفریدی کی گیند پر 17ویں اوور میں بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی نے 4 وکٹس میں 24 رنز دے کر 2 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد نواز نے 2 اوورز میں 12رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ڈیرل مچل نے پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 53رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ جیمز نیشم نے 12گیندوں پر 16رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان کین ولیمسن 42گیندوں پر 46رنز بناسکے۔

Related Posts