سڈنی: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کا 27واں میچ جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کیوی ٹیم کے بیٹر گلن فلپس نے 64 گیندوں پر 104رنز کی اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ کیوی ٹیم ابتدا سے مشکلات کا شکار رہی، تاہم آگے چل کر سری لنکن باؤلرز کو چھکے اور چوکے بھی لگائے۔
سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، حافظ نعیم
اوپنر فن ایلن 1، وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے 1، کپتان کین ولیمسن 8 جبکہ گلن فلپس نے 104 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 22 جبکہ جیمز نیشم نے 5 رنز بنائے۔ مچل سینٹنر 11جبکہ ٹم ساؤدھی 4رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اش سودھی پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔
کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 2، دوسری 7، تیسری 15، چوتھی 99، پانچویں 129، چھٹی 162 جبکہ ساتویں 163 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 168رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ 2 اوورز میں 3 وکٹس کے نقصان پر 5رنز بنالیے۔
سری لنکا کے اوپنر پیتھم نسانکا کوئی رن بنائے بغیرٹم ساؤدھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر کسال مینڈس 3 گیندوں پر 4رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ڈیوون کانوے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دھننجے ڈی سلوا بھی کوئی رن نہ بنا سکے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ نے بولڈ کیا۔