نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Zealand defeats Pakistan in 2nd T20, takes 2-0 lead in the series
ARY NEWS

نیوزی لینڈ نے ڈونڈن میں بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا 136 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے ابتدائی وکٹیں گنواتے ہوئے بھی ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور مقررہ اوورز میں کامیابی حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 66 رنز پر گری، دوسری وکٹ 87 رنز پر جبکہ تیسری اور چوتھی وکٹ 97 رنز پر گری۔

پانچواں کھلاڑی 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔ ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ فن ایلن نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ مچل ہی 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، جہاں اوپنر حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی پہلی وکٹ محض 1 رن پر گر گئی۔ ان کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 11 رنز بنا کر 19 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔

تیسری وکٹ 50 رنز پر گری جب عرفان خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ 52 رنز پر گر گئی جب خوشدل شاہ صرف 2 رنز بنا سکے۔

پانچویں وکٹ 76 کے اسکور پر گری جہاں کپتان آغا سلمان 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری جب جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، جہاں عبدالصمد نے 11 رنز بنائے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 135 کے مجموعے پر گری جب حارث رؤف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن کا فائدہ اٹھایا اور میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

Related Posts