لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پانچ ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
کیوی ٹیم کا ٹی 20 اسکواڈ دبئی سے لاہور پہنچا جسے سخت سکیورٹی میں علامہ اقبال ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اسکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
Ka kite New Zealand ????
The T20I squad depart to Pakistan from Christchurch today for a five-game T20I series v @TheRealPCB starting in Lahore on Friday April 14 #PAKvNZ pic.twitter.com/FdRXvVtXMS— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 9, 2023
مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
چیئرمین نجم سیٹھی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن بھی لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈریو پیوٹک نے گزشتہ روز ٹیم کو جوائن کر لیا تھا۔