کرکٹ بورڈ کا صنفی مساوات کا سبق، مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں معاوضے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ کا صنفی مساوات کا سبق، مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں معاوضے مقرر
کرکٹ بورڈ کا صنفی مساوات کا سبق، مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں معاوضے مقرر

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز او ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں معاوضے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے صنفی مساوات کو مد نظر رکھتے ہوئے مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے برابر میچ فیس اور بقیہ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے فیصلے کے بعد اب ویمنز کرکٹرز مردوں کی ٹیم کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے کے 10 ہزار 250 نیوزی لینڈ ڈالر، ون ڈے میچ کے 4 ہزار ڈالر جبکہ ٹی20 کے 2 ہزار 500 ڈالر کماسکیں گی۔

کنٹریکٹ سے قبل  ایک ویمن کرکٹر 83 ہزار 432 ڈالر کمار رہی تھی جبکہ اب کنٹریکٹ کے بعد ایک ویمن کرکٹر سالانہ ایک لاکھ 63 ہزار 246 ڈالر کما سکیں گی۔

دوسری جانب کیوی کپتان سوفی ڈیوائن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کھیلنے والی کھلاڑیوں کیلئے اچھا اقدام ہے، یہ منصوبہ نوجوان لڑکیوں کی توجہ حاصل کرے گا۔

Related Posts