راولپنڈی: مہمان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹس سے شکست دے دی ہے جس سے 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز 2، 2 سے برابر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میں سے ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔ نیوزی لینڈ نے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 194رنز کا ہدف دے دیا۔
بابر اعظم عید منانے پرانے محلے کی گلیوں میں جا پہنچے
کیوی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کے باؤلرز نے 26 رنز کے اسکور پر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ مارک چیپمین اور جیمز نیشم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ مارک چیپمین نے 57 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جیمز نیشم نے 25 گیندوں پر 45رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔ عماد وسیم نے 21رنز کے عوض 2 جبکہ شاہین نے 48 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
قبل ازیں محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 19، افتخار 36، عماد 31 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ بلیئر ٹکنر نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اہم باؤلر کا اعزاز حاصل کیا۔