سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کین ولیمسن کی قیادت میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔
سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
تازہ ترین صورتحال کے مطابق کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی18 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹس کے نقصان پر 133رنز بنا لیے ہیں۔
کیوی اوپنر فن ایلن نیوزی لینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 4 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے 38 کے مجموعی اسکور پر چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔
بعد ازاں 49 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی گلن فلپس کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ کپتان کین ولیمسن شاہین آفریدی کی گیند پر 17ویں اوور میں بولڈ ہوگئے۔