نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ کے نئے اسکواڈ میں متعدد پرانے کھلاڑی شامل نہیں۔فوٹو: جیو نیوز

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اپنے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکل بریسویل مچل سینٹنر کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے جو ملکی ٹی 20 مصروفیات کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مچل نے کپتان کے طور پر شاندار کام کیا ہے، اور میں ان کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم میں مثبت ماحول قائم کرنا چاہتا ہوں۔

نیوزی لینڈ کے سلیکٹر سیم ویلز نے کہا کہ اسکواڈ کا انتخاب اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ہم اپنی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کر رہے ہیں اور اس کیلئے کھلاڑیوں دستیابی ایک اہم عنصر رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کا ٹی20 اسکواڈ

مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس (میچ 4-5)، مچ ہے، میٹ ہنری (میچ 4-5)، کائل جیمی سن (میچ 1-3)، ڈیرل مچل، جمی نیشم، وِل او رورک (میچ 1-3)، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی۔

ٹی20 سیریز کا شیڈول

پہلا ٹی20: اتوار، 16 مارچ – ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ
دوسرا ٹی20: منگل، 18 مارچ – یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول، ڈنیڈن
تیسرا ٹی20: جمعہ، 21 مارچ – ایڈن پارک، آکلینڈ
چوتھا ٹی20: اتوار، 23 مارچ – بے اوول، ٹورنگا
پانچواں ٹی20: بدھ، 25 مارچ – اسکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن

Related Posts