دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر جشن، لائٹ شو اور آتش بازی کا مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر جشن، لائٹ شو اور آتش بازی کا مظاہرہ
دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر جشن، لائٹ شو اور آتش بازی کا مظاہرہ

یورپ سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر جشن منایا گیا، لائٹ شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پاکستان میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے سالِ نو کو اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے سالِ نو کی آمد پر جشن سمیت دیگر تقریبات پر پابندی کے باعث رواں برس سالِ نو کی آمد پر زیادہ چہل پہل دیکھنے میں نہیں آسکی، تاہم مساجد میں سالِ نو کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ3ODIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDc4MiAtINmI2LPYt9uMINin24zYtNuM2KfYptuMINix24zYp9iz2Kog2YLYp9iy2YLYs9iq2KfZhiDaqdinINi32KfZhNio2KfZhiDYrdqp2YjZhdiqINqp25Ig2YXYqti52YTZgiDYqNqR2Kcg2KfYudmE2KfZhiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ3ODMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvdGFsaWJhbi1nb3Z0LTEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmI2LPYt9uMINin24zYtNuM2KfYptuMINix24zYp9iz2Kog2YLYp9iy2YLYs9iq2KfZhiDaqdinINi32KfZhNio2KfZhiDYrdqp2YjZhdiqINqp25Ig2YXYqti52YTZgiDYqNqR2Kcg2KfYudmE2KfZhiIsInN1bW1hcnkiOiLZgtin2LLZgtiz2KrYp9mGINmG25Ig2KfZgdi62KfZhtiz2KrYp9mGINqp24wg2LfYp9mE2KjYp9mGINit2qnZiNmF2KogKNin2YXYp9ix2Kog2KfYs9mE2KfZhduM24EpINqp2Kcg2YbYp9mFINqp2KfZhNi52K/ZhSDYqtmG2LjbjNmF2YjauiDbjNinINqv2LHZiNuB2YjauiDaqduMINmB24HYsdiz2Kog2LPbkiDZhtqp2KfZhNmG25Ig2qnYpyDYp9i52YTYp9mGINqp2LEg2K/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

یورپ میں نئے سال کی آمد کا جشن منانے کیلئے لندن کے کلاک ٹاور پر خوبصورت لائٹ شو کے دوران آسمان پر روشنیوں کے مختلف رنگ بکھر گئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی نئے سال کو خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں بھی سالِ نو کے موقعے پر آتش بازی ہوئی۔ یونانی دارالحکومت ایتھنز میں خوبصورت لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔ روس میں نئے سال کی آمد پر تاریخی عمارات پر چراغاں ہوا۔ چین اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا شکار خواتین اور بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی یاد میں سالِ نو کا جشن منانے، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

Related Posts