نئے امریکی سفیر پاکستان کیساتھ تعلقات بحالی کیلئے پر عزم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان میں تعینات ہونے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حکومت تبدیل کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ کوئی امریکی عہدیدار ایسے کسی اقدام میں ملوث نہیں۔

پاکستان میں 4 سال بعد کُل وقتی سفیر تعینات ہونے والے ڈونلڈو بلوم نے کہا کہ امریکا کے بارے میں منفی جذبات اور غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے پاکستانی معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈونلڈو بلوم نے پاکستانی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے کام کرنے کا اظہار کیا۔ ان کے بقول اسی چیز کے ذریعے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

امریکی سفیر نے اپنے ورک پلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات اور موقف کو بغور سنیں گے، سمجھیں گے اور ان پر امریکی نظریات اور پوزیشن واضح کریں گے۔ اس تمام گفتگو کو امریکا میں  موجود حکام تک بھی پہنچائیں گے۔

Related Posts