رمضان المبارک کیلئے سندھ کے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی زیر قیادت سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت اسکولز کے اوقات تبدیل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے 7سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ہر ہفتے میں جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ 8 بجے سے سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ کا وقت صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے مقرر کردیا گیا۔

دوسری ڈبل شفٹ صبح پونے 12 بجے  سے شام پونے 3 بجے تک ہوگی، سنگل شفٹ کے اوقات 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts