اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد نیا ہدف 1 کروڑ 61 لاکھ صارفین مقرر کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ و معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کا 1 کروڑ 20 لاکھ صارفین کا ہدف مکمل ہوگیا ہے جبکہ احساس ایمرجنسی کیش کی کامیابی اور صارفین کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نیا ہدف مقرر کیا گیا۔
احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ نیا ہدف 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار صارفین مقرر کیا گیا ہے جبکہ اب تک پورے ملک میں 1 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 145 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش کا1کروڑ20لاکھ صارفین کاہدف مکمل ہوگیاہے۔احساس ایمرجنسی کیش کی کامیابی اورصارفین کی ضرورت کودیکھتےہوئےحکومت نےصارفین کانیاہدف1کروڑ61لاکھ63 ہزارمقررکیاہے۔ابتک پورےملک میں1کروڑ20 لاکھ 3ہزارسے زائدمحنت کش افرادمیں145ارب29کروڑروپےسےزائدامدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) June 29, 2020
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں ابھی جاری ہیں اور 30 جون کے بعد بھی جاری رہیں گی۔ ادائیگیوں کا یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم مکمل نہیں ہوجاتی۔
احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں ابھی جاری ہیں اور 30 جون 2020 کے بعد بھی جاری رہیں گی۔ ادائیگیوں کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 1کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم مکمل نہیں ہوجاتی۔#EhsaasEmergencyCash #EhsaasByPMIK @Ehsaas_PK @pid_gov
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) June 29, 2020