سول ایوی ایشن کی اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA to airlift another one million COVID vaccine doses from China

کراچی:سول ایوی ایشن نے اندورن و بیرون ملک پروازوں کیلئے کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں، جس کے تحت طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق جاری کردہ نئی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کا اطلاق چارٹرڈ پروازوں سمیت تمام پرائیویٹ طیاروں پر ہوگا، اور ملکی آپریشنل ایئرپورٹس منیجرز نئی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار قرار پائے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کیلئے ہرقسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار ہوگی اور مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جاسکے گا۔

جاری کردہ ایس او پیز کے تحت پرواز کی روانگی سے پہلے طیاروں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور فضائی میزبان پی پی ای کٹس، ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کی مکمل فہرست ایئرپورٹس منیجرز کو فراہم کرنا لازم ہوگا اور طیارے میں داخلے سے پہلے محکمہ صحت اہلکار ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے، مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پر کرانا متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔

ایس او پیز کے تحت طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائیگا اور مسافروں کے ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک تمام وقت کیلیے لازم ہوگا۔

Related Posts