سندھ میں ہفتے کے 2 روز کیلئے کاروبار بند، شادی بیاہ اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہفتے کے 2 روز کیلئے کاروبار بند، شادی بیاہ اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد
کراچی میں ہفتے کے 2 روز کیلئے کاروبار بند، شادی بیاہ اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ہفتے کے 2 روز کیلئے تمام مارکیٹس اور کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شادی بیاہ سمیت تمام ثقافتی و سماجی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمۂ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ کورونا کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔ کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی۔
ہفتے اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس اور کاروبار بند رہیں گے۔ ہر قسم کی اسپورٹس، ثقافتی اور سماجی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ سینما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں انڈور ڈائننگ بند کردی گئی ہے۔
تمام پبلک اور پرائیویٹ مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے تراویح کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں جن کے دوران نمازی حضرات کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
شادی ہالز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہالز میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سمیت ہر قسم کی شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کی ہدایت دے دی گئی۔تمام تر پابندیاں 16 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک کے دوران کورونا کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیں جن کے تحت کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس 4 روز قبل ہوا جس کے دوران بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور رمضان المبارک میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے باعث نئے فیصلے کیے گئے۔ 

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام کیلئے نئی پابندیاں نافذ، کاروبار شام 6بجے سے بند

Related Posts