حرم شریف میں زائر خواتین کیلئے نئی سروس کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حرم مکی میں عبادت کے لیے آنے والی خواتین کے لیے ایک نئی سروس شروع کی ہے جس کے تحت خواتین زائرات میں مسجد حرام کے اہم مقامات کی رہ نمائی کے لیے عالمی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

گائیڈ بک متعدد بین الاقوامی زبانوں میں تیار گئی ہے جس میں مسجد حرام کے اندر اور صحنوں میں اہم مقامات کی شناخت کاغذی نقشے کے ذریعے کی گئی ہے۔ اس سروس کا مقصد خواتین زائرین کو حرم مکی کے تمام اہم مقامات تک پہنچنے میں معاونت کرنا ہے۔

اس نئی سروس کے ذریعےمعاون ایجنسی فار میڈیا افیئرز، ریلیشنز اور ویمنز ایگزیبیشنز، اسسٹنٹ ایجنسی برائے سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات، معاون ایجنسی برائے خواتین کی رہ نمائی کی جا رہی ہے۔

Related Posts