طلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر! رمضان میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کا اعلان 

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New school timings for Ramadan announced
کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک جاری رہے گی۔سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 بجے سے 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کے دن اوقات میں مزید تبدیلی کی گئی ہے، پہلی شفٹ کے اوقات 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔سنگل شفٹ اسکول 8:00 بجے سے 11:30 بجے تک کام کریں گے۔دوسری شفٹ 11:45 بجے سے 1:15 بجے تک جاری رہے گی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک چلے گی۔سنگل شفٹ اسکول صبح 8:00 بجے سے 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کے روز پہلی شفٹ 10:30 بجے تک، سنگل شفٹ اسکول 11:30 بجے تک، جبکہ دوسری شفٹ 1:15 بجے تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب، پنجاب کے محکمہ تعلیم نے بھی رمضان میں اسکولوں کے اوقات دو گھنٹے کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لڑکیوں کے اسکول 7:30 بجے سے 12:15 بجے تک کھلے رہیں۔
لڑکوں کے اسکول 8:00 بجے سے 12:30 بجے تک جاری رہیں۔حتمی فیصلہ متعلقہ تعلیمی حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اور نئے اوقات کا اطلاق رمضان کے پہلے روز سے متوقع ہے۔

Related Posts