قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، نئے نتائج جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 29ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے۔

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 29ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر جبکہ آزاد امیدوار 8 نشستوں پر آگے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن 5 نشستوں پر مضبوط ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجموعی طور پر آزاد امیدوار اکثر نشستوں پر آگے ہیں۔ ایک نشست پر پی ٹی آئی پی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ن لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر آگے ہے جبکہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

سندھ اسمبلی میں حسبِ سابق پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے جہاں 23 نشستوں پر جیالے امیدوار اپنے اپنے مخالفین سے آگے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر جیت چکی ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی چار نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں پر میدان مار لیا جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 14نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔ 

 

Related Posts