ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کیلئے نیا عہدہ تخلیق، بھاری تنخواہ مقرر، اگلے ہی روز بیرون ملک روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dr yasmin rashid

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں اقرباء پروری کے نئے ریکارڈ بنانے شروع کردیئے، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کیلئے نیا عہدہ تخلیق کرکے بھاری تنخواہ پر تقرری کردی گئی، ڈاکٹر عائشہ تقرری کے اگلے روز بیرون ملک روانہ، سرکاری مراعات جاری۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماء اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو نوکری دینے کیلئے کنگ ایڈورڈ کالج میں نیا شعبہ ہی قائم کر دیا گیا اور انہیں گریڈ 19 میں اسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کر لیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کو نوکری دینے کیلئے کنگ ایڈورڈ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا اور انہیں براہ راست 19ویں گریڈ میں تعینات کرتے ہوئے دیگر مراعات بھی دی گئیں ، انہیں کنٹریکٹ پر نہیں بلکہ مستقبل بنیادوں پر نوکری پر رکھا گیا لیکن وہ نوکری حاصل کرنے کے فوری بعد ہی پاکستان سے لندن چلی گئیں ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزدی کو پہلے ’ فاطمہ جناح یونیورسٹی ‘ میں یہی شعبہ قائم کرتے ہوئے نوکری پر رکھا گیا لیکن نظر انداز کیے گئے امیدواروں نے شور مچایا تو ان کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا تاہم فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ناکامی کا سامنا ہونے کے بعد یہی منصوبہ کنگ ایڈورڈ میں اپنا یا گیا اور کامیابی کے ساتھ اس کو عملی جامہ پہنچایا گیا ۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی تقریر 12 جنوری کو کی گئی اور اگلے ہی روز وہ لندن چلی گئیں اور اس کیلئے انہیں رخصت پر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔

دوسری جانب کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد گوندل کے مطابق 4 اسپیشلائزڈ فیلڈز میں سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد اشتہارات کے ذریعے تقرری کی گئی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کے تقرر و تبادلے پر پابندی عائد

انہوں نے بتایا کہ ایک عہدے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی اور دوسرے پر ڈاکٹر زینب کی تقرری کی گئی جبکہ دو شعبوں کے لیے آنے والے امیدوار معیار پر پورا نہیں اترے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد گوندل کا کہنا ہے کہ فیٹل میڈیسن کی فیلڈ میں ڈاکٹر عائشہ کا تقرر میرٹ پر ہوا، وہ واحد امیدوار تھیں جن کے پاس ڈبل فیلو شپ تھی، ڈاکٹر عائشہ پچھلے 23 سال سے میڈیکل کی فیلڈ میں ہیں، برطانیہ جانے سے پہلے ساڑھے تین سال تک اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹی کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں، تقرری میرٹ پر ہوئی، اگر سوال کرنا ہے تو کنگ ایڈورڈ کے بورڈ سے کیا جائے۔

Related Posts