کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان اور ڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئرکر دی ہیں۔
انسٹا گرام اکاونٹ پر اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے نئی تصاویر اور اسٹوریز کو شیئر کیا گیا ہے، جن میں وہ نہایت دلکش نظر آرہی ہیں۔ جبکہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بھی ان کی تصاویر کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عائشہ عمر آج کل اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں اور اپنی نئی نئی وڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔عائشہ عمر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر معروف اداکارہ صنم سعید کے ساتھ کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ چلو نیا سفر شروع ہونے دو۔دوسری جانب عائشہ عمر کی اس تصویر پر اعجاز اسلم کی جانب سے کمنٹ باکس میں لکھا گیا ہے کہ وہ بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں، اعجاز اسلم کے اس کمنٹ سے لگتا ہے کہ عائشہ عمر کی یہ تصویر انہوں نے بنائی ہے۔
مزید پڑھیں: بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر