کبریٰ اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک آبزرور

معروف پاکستانی فلمی جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان اور گوہر رشید خانہ کعبہ میں نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب ولیمے کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں کبریٰ خان سفید حجاب اور عبایا پہنی ہوئی ہیں جبکہ گوہر رشید نے احرام باندھ رکھا ہے۔

Gohar Rashid And Kubra Khans Nikah Moments From Kaaba Win Over Fans

انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں مکہ کے ایک ہوٹل میں کھانے کی سجی ہوئی میز پر طعام کے ہمراہ پھولوں کے گلدان دیکھے جاسکتے ہیں جس میں گوہر اور کبرٰی کی تصویر سے مداحوں کو ولیمہ کی تقریب سے آگاہ کیا گیا ہے۔

Gohar Rashid And Kubra Khans Nikah Moments From Kaaba Win Over Fans ویڈیو میں ہوٹل کی سجاوٹ دکھانے کے بعد کیمرے کو آگے لے جاکر کھڑکی کی جانب کیا گیا جہاں سے مکہ مکرمہ کا خوبصورت ایگل آئی ویو بھی نظر آرہا ہے۔

Gohar Rashid And Kubra Khans Nikah Moments From Kaaba Win Over Fans

وائرل ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں مداح جوڑی کو نئی زندگی کیلئے اپنی نیک تماؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

Gohar Rashid And Kubra Khans Nikah Moments From Kaaba Win Over Fans

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے علاوہ مومل شیخ اور نادر نواز، شہزاد شیخ اور انکی اہلیہ، وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت بھی دونوں کے نکاح میں شرکت کرنے کیلئے مکہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔

Related Posts