نگراں وزیر اعظم کیلئے نئے نام سامنے آگئے، عشرت العباد اور محمد میاں سومرو زیرغور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی مرکزی قیادت نے نگراں وزیر اعظم کیلئے سامنے آنے والے نئے ناموں عشرت العباد اور محمد میاں سومرو پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی سیاسی جماعتیں نگراں وزیر اعظم کیلئے مناسب شخصیت کا تاحال انتخاب نہیں کرپائیں۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ناموں کے بعد سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدہ دینے پر غور شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابی لسٹ سے نکال دیا؟

سابق وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے نام پر بھی غور و خوض اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے متعدد مرتبہ نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی۔

رواں ہفتے ہی نگراں وزیر اعظم کا حتمی نام سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف اپنے نامزد کردہ نام وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کریں گے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا نگراں وزیر اعظم کے انتخاب میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور پی پی پی قیادت کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے ناموں پر متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں اور انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی جبکہ وزیرِ تجارت سیّدنوید قمر نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے کسی بھی جانب سے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

Related Posts