کراچی:نیو کراچی ٹاؤن سب رجسٹرار آفس رشوت ستانی کا کا گڑھ بن گیا۔ رجسٹری کیلئے آنے والے شہری دردر کی ٹھوکریں اور پریشانی سے بچنے کی خاطر ہزاروں روپے رشوت دینے پر مجبور ہوگئے۔
نیو کراچی کا بدعنوان سب رجسٹرار فاروق شیخ پرائیویٹ بیٹر اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے عوام سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر رہا ہے-ذرائع نے بتایا کہ کوئی براہ راست سب رجسٹرار فاروق شیخ کے پاس چلا جائے تو سب رجسٹرار فائل میں جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی نقص نکال کر رجسٹری کا منع کر دیتا ہے۔
پھر اس کے ایجنٹ فائل پر صاحب کے دستخط کرانے کے عوض مبینہ ہزاروں روپے وصول کر کے اسی نقائص سے بھری فائل پر دستخط کروا دیتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کراچی کا سب رجسٹرار فاروق شیخ دوپہر 2 بجے دفتر آتا ہے اور مبینہ نذرانہ وصولی کے بعد 4 بجے تک امور نمٹا کر گھر کو روانہ ہو جاتا ہے۔
سب رجسٹرار کے دفتر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجسٹری کیلئے آئے لوگ کس طرح بدعنوان سب رجسٹرار فاروق شیخ کے ایجنٹ کو ہزاروں روپے رشوت دے رہے ہیں۔
نیو کراچی کے عوام نے صوبائی وزیر ریونیو، چیئرمین اینٹی کرپشن، وزیر بلدیات سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ بدعنوان رجسٹرار کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم صادر کریں اور اس کی جگہ ایماندار رجسٹرار تعینات کیا جا ئے۔