گیس کا بل بڑھانے کا نیا فارمولا؟ فیول ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیس کا بل
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی ہدایات کے تحت گیس کے بلز میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے گیس کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کے مسائل زیر غور آئے۔

دورانِ اجلاس پیٹرولیم، خزانہ و محصولات اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے وزراء سمیت کمیٹی کے دیگر سرکاری و نجی اراکین شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم نے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس کے دوران مقامی اور غیر ملکی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرض میں اضافے کی وجہ سے سیکٹر کی سکیورٹی اور استحکام کے متعلق خدشات پر گفتگو کی۔ نجی شعبے کے اراکین نے بھی گیس سیکٹر پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے داخلہ ڈویژن کو چیلنجنگ علاقوں میں آپریشنز کیلئے سکیورتی یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر وقف ون ونڈو سہولت کا نظام تیار کرنے کی ہدایت کی۔ فورم نے پیٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا میکا نزم تیار کیا جاسکے۔

Related Posts