نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لائے گا۔علی حیدر زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لائے گا۔علی حیدر زیدی
نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لائے گا۔علی حیدر زیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سیّد علی زیدی نے کہا کہ شرحِ سود میں پاکستان نے تمام ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے مابین سب سے زیادہ کٹوتی کی۔ 525 بیسز پوائنٹس ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث کساد بازاری کا شکار مارکیٹ کو بھی بجٹ سے سہارا ملے گا۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ جو کاروبار معاشی مشکلات کا شکار تھے، بجٹ کے باعث دوبارہ زندگی کی طرف لوٹیں گے۔ برآمد کنندگان کو ریلیف ملے گا جبکہ بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی 1 سال کیلئے مؤخر کر دی گئی اور یہ وہ اقدام ہے جو شاید ہی دنیا کے کسی اور ملک نے اٹھایا ہو۔

وفاقی وزیرِ بحری امور نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے وفاقی بجٹ کے ذریعے عوام پر کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے، اس کے باوجود سینکڑوں اربوں روپے کورونا وائرس سے جنگ کیلئے مختص کر دئیے گئے جبکہ یہ حکومت کے احساس پروگرام کے علاوہ ہے۔

وزیرِ مملکت علی زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں احساس پروگرام کیلئے 1 ہزار 240 ارب روپے کا پیکیج رکھا گیا جس میں بجٹ کے ذریعے 208 ارب روپے کا مزید اضافہ کیا گیا۔ غریب عوام کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ 

Related Posts