اسلام آباد میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے خطرات بڑھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے خطرات بڑھ گئے
اسلام آباد میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے خطرات بڑھ گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 1238 ہو گئی ہے جبکہ شہر اقتدار میں کورونا  وائرس کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ نے مساجد میں نماز جمعہ کے لئے  احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر اقتدار میں موذی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ ابھی تک 27 مریضوں میں اس کی علامات پائی گئی ہیں۔

شہر اقتدار میں میں باہر سے آنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ  ہے جس کی وجہ سے وبا پھیلی جبکہ یہاں مقامی سطح پر بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ موجود ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پہلے سے ہی ایک ایڈوائزری جاری کر چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا علماء حضرات کے لئے پیغام ہے کہ مساجد میں جو ضروری طور پر اپنا سٹاف یعنی خدام، مؤذن، خطیب یا امام ہیں وہ مساجد میں ہی رہیں۔ اس کے علاوہ باقی تمام لوگوں سے یہ درخواست ہے کہ اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھیں۔

وفاقی داراالحکومت میں ڈپٹی کمشنر  کے مطابق بارش بھی جاری ہے اور وبا کا خطرہ بھی موجود ہے ۔بہتر یہی ہوگا کہ لوگ باہر نہ نکلیں اور مساجد میں جا کر دوسرے لوگوں کو بھی متاثر نہ کریں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ مساجد میں جا کر خود متاثر ہو کر اپنے بیوی بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں مت ڈالیں۔ شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے ۔بلاجواز باہر گھومنے پر بھی پابندی ہے ۔ پولیس کی چیکنگ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  حفاظتی تدابیر اپنائے بغیر ہم اس موذی وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے تاہم عملدرآمد نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts