راولپنڈی:تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جڑواں شہروں میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مرحوم تاجی کھوکھر کے صاحبزادے فرخ کھوکھر کے خلاف شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نیا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے اسی کیس میں مبینہ طور پر تفتیشی آفیسر کو ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کرنے پر فرخ کھوکھر کے دست راست واجد عباسی کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کرکے ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دونوں مقدمات 20 جولائی 2021ء کو تھانہ ائیرپورٹ راولپنڈی میں درج کئے گئے۔ کرنل امان اللہ روڈ بہارہ کہو کے رہائشی راؤ محمد رمضان نامی شہری نے پولیس تھانہ ائیر پورٹ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں نے اپنے چھوٹے بھائی راؤ محمد عرفان جوکہ سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے کے ساتھ مل کر 3 نومبر 2020ء کو چھ مرلے پلاٹ واقع شاہین ٹاؤن گلی نمبر آٹھ موضع گنگال راولپنڈی میں مسمی راجہ عبدالقیوم ولد راجہ عاشق علی سے بذریعہ رجسٹری کروا کر 36 لاکھ روپے میں خریدا اور قبضہ لیا۔
مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں سابق ڈپلومیٹ کی بیٹی نور مقدم کو قتل کردیا گیا