نئے بلڈ ٹیسٹ سے علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص ممکن بنا لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے بلڈ ٹیسٹ سے علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص ممکن بنا لی گئی
نئے بلڈ ٹیسٹ سے علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص ممکن بنا لی گئی

واشنگٹن: سائنسدانوں نے نیا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کر لیا جس کی مدد سے علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص ممکن بنا لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے نئے بلڈ ٹیسٹ کو ہولی گریل کا نام دے دیا جس کے ذریعے ڈی این اے میں شامل کیمیکل کے ذریعے کینسر کے جینز کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہولی گریل کے ذریعے انسانی جسم میں بیک وقت 50 اقسام کے موذی مرض کینسر کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔ 1 لاکھ 40 ہزار افراد پر نئے بلڈ ٹیسٹ کی تجرباتی آزمائش جاری ہے۔

عموماً کینسر کا پتہ آخری اسٹیج پر چلتا ہے جس کے باعث لوگ تشخیص ہونے کے باوجود بھی علاج نہیں کروا سکتے اور موذی مرض ان کی جان لے لیتا ہے تاہم نئے ٹیسٹ کے باعث تشخیص جلد ہوسکے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریض بیماری کا فوری علاج کرکے مرض کو شکست دے سکیں گے۔ مستقبل میں برطانیہ میں یہ ٹیسٹ ہزاروں افراد کی زندگیاں بچائے گا۔ بلڈ ٹیسٹ سے ٹیومر کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

نئے بلڈ ٹیسٹ سے خلیوں کے ذریعے ڈی این اے کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ ہر سال برطانیہ میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد کینسر کا شکار ہوجاتے ہیں جو نئے بلڈ ٹیسٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی کے طلبہ کا کارنامہ، عام گاڑی کم خرچ برقی کار میں تبدیل

Related Posts